کھیل

پاکستان، بھارت اور سری لنکا کے درمیان ایشیا کپ 11 مارچ سے شروع ہوگا

ڈھاکہ ﴿نمائندہ سپورٹس ﴾پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا آغاز 11 مارچ سے ہوگا۔ تمام ڈے اینڈ نائٹ ہونگے پاکستانی وقت کے مطابق میچ دن ایک بجے شروع ہوں گے۔ افتتاحی میچ میزبان بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 13 مارچ کو بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 15 مارچ کو مدمقابل آئیں گی۔ بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان چوتھا میچ 16 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ 18 مارچ کو پانچویں میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔ چھٹے اور آخری میچ 20 مارچ کو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 22 مارچ کو ہوگا۔ تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں ہوں گے۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم تین میچ کھیلے گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کرکٹ ٹیم کے مزید 7 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker