تازہ ترینکھیل

پاکستانی سٹار اعصام الحق فرنچ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

پیرس(نمائندہ سپورٹس)  پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق۔۔۔ جولین راجرکے ساتھ فرنچ اوپن کے ۔۔ مینز ڈبلز۔۔ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔۔۔ ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیے۔۔ پاک ڈچ جوڑی کو۔۔ امریکا کے برائن برادرز۔۔ کو شکست دینا ہوگی۔۔۔ سیمی فائنل میں کامیابی۔۔ اعصام کے لندن اولمپکس کے مینز ڈبلزایونٹ میں ۔۔ شرکت کے خواب کو حقیقت بنا دے گی۔پیرس میں کھیلےجا رہے ۔۔ سال کے دوسرے گرینڈ سلام ۔۔ فرینچ اوپن کے مینز ڈبلز ایونٹ میں ۔۔ اعصام الحق اور ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ۔۔ جین جولین راجرز کا ۔۔ کوارٹرفائنل میں مقابلہ ہوا ۔۔ فرانس کے مائیکل لولارڈ اور سربیا کے نیناد زمونجک سے۔۔ پہلا سیٹ اعصام اورجولین  نے چھ چار سے جیت کر ۔۔ بیسٹ آف تھری کوارٹر فائنل میں ۔۔ ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ۔۔  دوسرے سیٹ میں مقابلہ دو ایک سے جاری تھا کہ حریف ۔۔ جوڑی مقابلے سے دستبردار ہوگئی۔ سیمی فائنل میں ٹورنامنٹ کی درجہ بندی میں دسویں نمبر پر موجود اعصام اور جولین کا مقابلہ سیکنڈ سینڈ برائن برادرز کی جوڑی سے ہوگا۔۔۔ اولمپکس میں عالمی رینکنگ میں ابتدائی دس درجوں پر موجود کھلاڑی خودبخود شمولیت کے اہل ہوتے ہیں اور اعصام کو ڈبلز میں ٹاپ ٹین کھلاڑیوں میں شامل ہونے کے لیے فرینچ اوپن کے فائنل میں رسائی حاصل کرنی ہوگی ۔

یہ بھی پڑھیں  پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آئے سڑکوں پر نہیں آئیں گے : عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker