تازہ ترینکھیل

اعصام الحق لندن اولمپک کیلئے وائلڈ کارڈ کے حصول میں ناکام

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق لندن اولمپک کیلئے وائلڈ کارڈ حاصل نہیں کرسکے۔اولمپک ٹینس مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کا انکا خواب بکھر گیا۔ اعصام الحق سابقہ اور موجودہ پارٹنر روہن بوپنا اور جین جولین روجرز نے بھارت اور ہالینڈ کی جانب سےاولمپکس میں کوالیفائی کرلیا ہے۔لندن اولمپک میں بھارت کے دوپیئر شرکت کریں گے۔ مہیش بھوپاتی اور لینڈر پیس عالمی رینکنگ میں ساتویں پوزیشن کی وجہ سے براہ راست شرکت کے اہل ہیں۔ لینڈرپیس کو رینکنگ میں دوسونمبر سے بھی باہر وشنو وردھن کے ساتھ وائلڈ کارڈ مل گیاہے۔ فرنچ اوپن سیمی فائنل میں برائن برادرز سے ہارنے کے بعد اعصام الحق مقررہ تاریخ تک عالمی رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں شامل نہیں ہوسکے۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن نے آئی ٹی ایف سے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پانڈو سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker