تازہ ترینکھیل

اعصام الحق کو ڈبلز کے سیمی فائنل میں شکست

پاکستان کے اعصام الحق اور انکے پارٹنر جولين راجر کو فرانس کے شہر نيس ميں ھونےوالے ٹينس ٹورنامنٹ کے سيمی فائنل ميں شکست ھو گئی۔ سيمی فائنل ميں اعصام الحق اور انکے پارٹنر جولين راجر کے حريف عالمی نمبر ايک جوڑی مائيک اور باب برائن کی جوڑی تھی۔ پہلے سيٹ ميں برائن برادرز نے چھ چار سے کاميابی حاصل کی اور اس سيٹ ميں سخت مقابلہ ھوا۔دوسرے سيٹ ميں بھی برائن برادرز کی برتری رھی اور انہوں نے چوتھے گيم ميں سروس بريک کرتے ھوئے يہ سيٹ بھی چھ چار سے جيت ليا اور فائنل ميں پہنچ گئے۔ اعصام اور انکے پارٹنر اب فرنچ اوپن ميں حصہ ليں گے جو اتوار سے شروع ھو رھا ھے۔

یہ بھی پڑھیں  سفارتی کوششوں کو کمزوری نہ سمجھا جائے اپنی دفاع کی صلاحیت رکھتےہیں، پاکستان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker