تازہ ترینکھیل

ٹینس اسٹاراعصام اورفاہااکمل کےدرمیان علیحدگی

 لاہور:پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور فاہااکمل کےدرمیان ہم آہنگی کےفقدان کے باعث دونوں کی شادی کے چندماہ بعد ہی  علیحدگی ہوگئی ہے۔ اعصام کے خاندانی ذرائع کے مطابق اعصام الحق اوران کی اہلیہ فاہا کے درمیان چند ماہ قبل ہونےوالی شادی کے بعد ہم آہنگی پیدانہ ہو سکی جس کے بعد لندن میں موجوداعصام نے علیحدگی کے کاغذات پردستخط کر کے فاہا کولندن بھجوادیے ہیں۔یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ فاہا بچپن ہی سے لندن میں پلی بڑھی تھیں اور اعصام کی پرورش پاکستان میں ہوئی تھی ۔ماحول میں خاصافرق ہونے کے باعث دونوں آپس ایڈجسٹ منٹ نہیں کر پائےاوربات  بالآخر بات علیحدگی تک آپہنچی۔ دونوں جانب کے بزرگ علیحدگی کی وجوہات بتانے سے گریزکیاہے۔ پاک نیوزکےمطابق فاہااکمل مخدوم کے خاندانی ذرائع نے بھی اعصام اور فاہاکے درمیان علیحدگی کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔یاد رہے کہ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اوربرطانوی شہریت رکھنے والی فاہا مخدوم کی شادی گذشتہ سال دسمبر میں لاہور میںبڑی دھوم دھام سے ہوئی تھی۔ ازدواجی زندگی کےماہرین کا کہنا ہے کہ اونچے خاندانوں کے لوگ شادی کرتے وقت ایک دوسرے سے کچھ زیادہ ہی توقعات وابستہ کرلیتے ہیں جو کہ بعد میں پوری نہیں ہوتیں اور پھر نتیجہ علیحدگی کی صورت میں نکلتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker