علاقائی

شریف خاندان والوں نے میرے خاندان کو ٹارگٹ کیاہواہے‘6ماہ سے مجھے اورمیری نابالغ بچی کوتھانوں میں گھسیٹاجاتاہے،عائشہ احد ملک

لاہور﴿نمائندہ خصوصی﴾وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے بیٹے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی بیوی ہونے کی دعویدار عائشہ احد ملک نے کہا ہے کہ شریف خاندان والوں نے میرے خاندان والوں کو ٹارگٹ کیا ہوا ہے‘ پچھلے 6ماہ سے مجھے اور میری نابالغ بچی کو کبھی تھانوں میں گھسیٹا جاتا ہے تو کبھی دہشت گردی کورٹ میں میری بیٹی کا حجاب عدالت میں اتروایا جاتا ہے‘ لاری بی ٹرسٹ جس کو چند فلپائنز چلا رہے ہیں اس ٹرسٹ کو ﴿ن﴾ لیگ کے وکلائ سپورٹ کر رہے ہیں‘ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز انسداد دہشت کورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کی‘ عائشہ احد ملک نے بتایا کہ جس فلپائنی خاتون کو میں نے اپنے گھر میں ملازم رکھا ہوا تھا میں اس کے بچے کو تاوان کے لیے کس طرح اغوا کر سکتی تھی میرے خلاف قائم کردہ مقدمہ جھوٹ پر مبنی ہے‘ میرے خلاف یہ کیس صرف شریف خاندان کے کہنے پر قائم کیا گیا میرا جرم صرف یہ تھا کہ حمزہ شہباز نے میرے ساتھ گواہان کی موجودگی میں شادی کی تھی حق مانگنے پر میرے خلاف ہو گئے‘ آج مجھے میری بچی سمیت کورٹ میں گھسیٹا جا رہا ہے‘ میری نابالغ بچی کی پچھلے 1سال سے تعلیم کا حرج ہو رہا ہے‘ آج اس کا حجاب اتروا کر عدالت میں رسوا کیا گیا ‘ یہ کیس انسداد دہشت گردی عدالت کا ہی نہیں سول عدالت کا کیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں  گزشتہ روز حقائق پر مبنی خبر شائع ہونے پررورل ہیلتھ سینٹر بھائی پھیرو کے ملازمین نے سر جوڑ لیے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker