پاکستانتازہ ترین

رکن پارلیمنٹ کی اہلیت کا فیصلہ صرف اسپیکرکی صوابدید ہے۔اعتزازاحسن

اسلام آباد (بیوروچیف)  توہین عدالت کیس میں وزیراعظم کے وکیل اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ فوجداری مقدمات میں مختصر فیصلے کے ذریعے سزا نہیں سنائی جا سکتی۔ وجوہات بیان کئے بغیر یوسف رضا گیلانی کو سزا سنانا غیرآئینی اور غیرقانونی ہے۔ سپریم کورٹ میں وزیراعظم کا دفاع کرنے والے اعتزاز احسن نے لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کے تفصیلی فیصلے سے متعلق میڈیا کے سوالوں کا جواب دیا اور عدالتی فیصلے پر دل کھول کر اظہار خیال کیا۔
بیرسٹر اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے فیصلے میں نااہلی کے ذکرپربھی تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کو نتائج پر بات نہیں کرنا چاہیئے تھی۔ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد سے متعلق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ فیصلہ خواہ کچھ بھی ہو۔ اس پر عمل درآمد کرنے سے کبھی بھی انکار نہیں کیا گیا۔ توہین عدالت کیس میں سزا کے بعد وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کسی بھی رکن پارلیمنٹ کی اہلیت کا فیصلہ صرف اور صرف اسپیکر کی صوابدید ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے سزا کے خلاف اپیل سے متعلق اعتزاز احسن نے بتایا کہ مختصر فیصلے اور تفصیلی فیصلے کے اجراء کی تاریخوں کے بارے میں بھی ابہام پایا جاتا ہے اور اپیل دائر نہ کرنے سمیت مختلف آپشنز زیرغور ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  ایم کیوایم چھوڑنے کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں، رشید گوڈیل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker