پاکستانتازہ ترین

اسلام آبادہائیکورٹ بار،ڈسٹرکٹ بارمیں زاہدبخاری،اعتزازاحسن کےداخلے پرپابندی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)  ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری اور سابق چیئرمین بار ایسو سی این بیرسٹر اعتزاز احسن پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔  پابندی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار اور ڈسٹرکٹ بار کے جنرل باڈی اجلاس میں کیا گیا۔ جنرل باڈی کے اجلاس میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ بار کا کوئی بھی وکیل ملک ریاض کے کیس کی پیروی نہیں کرے گا۔ اس سے پہلے لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن نے ارسلان افتخار کیس میں ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری کی ممبر شپ منسوخ کردی۔  لاہور ڈسٹرکٹ بار کا ايوان عدل ميں بار کے صدر چوہدری ذوالفقار کی صدارت ميں اجلاس ہوا۔ اجلاس ميں زاہد بخاری کی ممبر شپ منسوخ کرنے کا فيصلہ کيا گيا اور  زاہد بخاری کے لاہور ڈسٹرکٹ بار ميں داخلے پر پابندی بھی عائد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker