پاکستانتازہ ترین

ایل پی جی کوٹہ لینا ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دونگا، اعتزاز

اسلام آباد(بیوروچیف) سینئر قانون دان سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ ان پر ایل پی جی کوٹہ لینے کا الزام ثابت ہوجائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ دو بار ایسوسی ایشنز نے ان کے داخلے پرپابندی لگائی ہے لیکن 20بارزنے انہیں دعوت دی۔ اعتزا زاحسن نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں کہا ہے کہ خواجہ آصف نے ان پر مصلحت پسندی اور ایل پی جی کوٹہ کا الزام لگایا، کوئی ان پر یا ان کی اہلیہ پر ایل پی جی کوٹہ لینا ثابت کردے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ لاہور اور اسلام آباد بارز کی طرف سے داخلے پر پابندی کوقبول کرتے ہیں تاہم ایسے ہونانہیں چاہئے تھا۔ اعتزازاحسن نے کہاکہ وہ کچھ کیسز میں بحریہ ٹاوٴن کے وکیل ہیں لیکن ملک ریاض ، ارسلان کیس میں ان کے وکیل نہیں۔ ارسلان افتخار سے متعلق چیف جسٹس کوتشویش ناک اطلاعات سے آگاہ کیا توانہوں نے کہاکہ اس بارے میں ارسلان سے پوچھو، اس پر میراکہناتھاکہ میراپوچھنانہیں بنتا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker