پاکستانتازہ ترین

سعودی عرب کی سلامتی کو کیا خطرہ ہے؟ فوج بھیجی جارہی ہے کہ نہیں ؟ پالیسی کیا ہے؟ اعتزاز نے کئی سوال اٹھا دیئے

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن نے یمن کی صورتحال پر کوئی سوالات اٹھا دیئے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنے خطاب میں اعتزاز احسن نے وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے تحریک انصاف پر تنقید کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ حکومت معاہدہ کرکے مسئلے کو حل کررہی ہے اور حکومتی وزیر پر ملک میں ضمنی انتخابات چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ سعودی ریاست‘ سعودی حکومت اور حرمین شریفین اور یمن کی صورتحال الگ چیزیں ہیں ہم سعودی عرب سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے لیکن مبہم اور غیر واضح باتیں کرکے آپ مینڈیٹ لینا چاہتے ہین ہمیں اپنی بات چیت اور پالیسی سے واضح طور پر آگاہ کریں ایوان کو یہ بھی بتایا جائے کہ یمن کی صورتحال سے سعودی عرب کو کیا خطرات لاحق ہیں اور سعودی عرب کی سلامتی کو کیسے خطرہ ہے حکومت یہ بھی بتائے کہ فوج بھیجی جارہی ہے کہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  انتہائی مختصر حجم کی ویڈیو گیم مشین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker