پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم نوازشریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،اعتزاز احسن

لاہور(مانیٹرنگ سیل) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،دوہزار اٹھارہ تک حکومت چلتی نظر نہیں آرہی۔ لاہور میں انجمن ترقی پسند منصنفین پاکستان کے زیر اہتمام پانچ جولائی یوم سیاہ کے عنوان سے سیمینارسے خطاب کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ دوہزار پندرہ بھی گزر جائے گا،لیکن انہیں دوہزار اٹھارہ تک مسلم لیگ نون کی حکومت نظر نہیں آتی۔ ان کا کہنا ہےکہ اشرف سوہنا اور صمصام بخاری کے چلے جانے سے پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑتا،پیپلز پارٹی ایک سوچ کا نام ہے،جس پرمشکل وقت ضرور ہے،مگریہ بھی گزر جائے گا۔ اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ داعش طرز کی سوچ نے پورے معاشرے کو انتشار کا شکار کیا ہوا ہے،دہشت گرد تنظمیوں کے ہاتھوں پاکستان کا کوئی فرد محفوظ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صبر اور برد باری سے ہی پاکستان میں ترقی اور امن ممکن ہو سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سوئس فیصلہ عدلیہ کی بے توقیری،میرے مؤقف کی حمایت ہے،اعتزاز احسن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker