پاکستانتازہ ترین

جمہوریت کی بحالی چیف جسٹس کی وجہ سے ممکن ہوئی،اعتزازاحسن

لاہور(نمائندہ خصوصی) سینیٹراعتزازاحسن کہتے ہیں کہ جمہوریت کی بحالی چیف جسٹس کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر اعتزا احسن نے کہا کہ جمہوریت چیف جسٹس کی کاوشوں سے بحال ہوئی۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت صدر کے خلاف عدالتی کارروائی نہیں ہوسکتی۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چا ہیئے ۔ پیپلزپارٹی کےسینیٹربیرسٹراعتزازاحسن نے کہا ہے کہ ادارے اپنی حدود میں رہیں، جرنیلوں، ججوں اور بیورو کریٹس کی بجائے الزامات صرف سیاستدانوںپر لگائے جاتے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ ملک کی اشرافیہ نے پارلیمانی نظام کے ساتھ سوتیلی اولاد جیسا سلوک کیا ہے، میڈیا کے الزامات کا موضوع بھی سیاستدان ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی بدولت اس ملک میں جمہوریت آئی ہے۔ ورنہ جنرل پرویز مشرف اب تک ملک میں مسلط ہوتے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ ادارے بالادستی کے معاملے میں ایک دوسرے کی تضحیک نہ کریں۔ پارلیمنٹ کی سادہ اکثریت نہیں دو تہائی اکثریت کا فیصلہ بالادست حیثیت رکھتا ہے۔سیینٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے طویل بغاوت کر کے انہوں نے دو لانگ مارچ کیے اور چیف جسٹس کو بحال کروایا،لیکن اس پارٹی کا حسن ہے کہ انہیں قبول کرلیا گیا۔ ان کا کہنا تھاکہ آئندہ نسلوں کی سوچ پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ پیپلز پارٹی کا ووٹر اور طاقت موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جمعیت علماءپاکستان نورانی ضلع اوکاڑہ کے جنرل سیکرٹری مولاناپیرقاری محمدخالدزاہداشرفی کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی کسان ونگ پاکستان کے مرکزی صدر چوہدری ریاض الحق جج کے ساتھ ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker