پاکستانتازہ ترین

موجودہ وزیراعظم کا مستقبل بھی نا اہلی ہی ہے،اعتزاز احسن

اسلام آباد: پاکستان کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اعتزازا حسن نے کہا ہے کہ سوئس عدالتوں میں صدر کے خلاف کسی مقدمہ کی مدت ختم نہیں ہو رہی،خط نہ لکھنے پر موجودہ وزیراعظم کا مستقبل بھی نا اہلی ہی ہے۔ میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ انہوں نے کبھی بھی عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کا مشورہ نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل کر کے ہی یوسف رضا گیلانی نے سزا کاٹی لیکن گیلانی کی نااہلی کی فیصلہ غلط تھا، خط نہ لکھنے پر موجودہ وزیراعظم کا مستقبل بھی نا اہلی ہی ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت سوئس حکام کو صدر آصف علی زردرای کے خلاف خط نہیں لکھے گئی اور ویسے بھی جب تک زرداری صدر ہیں تب تک ان کے خلاف سوئس عدالتوں میں بھی مقدمہ نہیں چل سکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوئس عدالتوں میں صدر کے خلاف کیسز کی مدت ختم نہیں ہو رہی صرف عدالت کو دباؤ میں لانے کے لیے شور مچایا جا رہا ہے۔ اعتزاز احسن نے صدر کی ایوان صدر میں سیاسی سرگرمیوں سے متعلق کہا کہ کیا وائٹ ہاوس میں سیاسی سرگرمیاں نہیں ہوتیں اور اوباما سیاسی جماعتوں سے نہیں ملتے۔

یہ بھی پڑھیں  23 جون کو جے آئی ٹی میں پیش ہوکر حقائق سامنے رکھوں گا،رحمان ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker