پاکستانتازہ ترین

امریکا پاکستان کے موجودہ حالات کی ذمہ داری قبول کرے،اعتزاز

نیویارک(نمائندہ خصوصی) پاکستان کے معروف قانون دان اور حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے رہنماء بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے موجودہ حالات کی ذمہ داری قبول کرے ۔ نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب اور نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن نے آج جن لوگوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کی ہیں انہیں وائٹ ہاؤس بلا کر امریکی قوم کا محسن قرار دیا گیا تھا ، اب امریکااعتراف کرکے کہ پاکستان کے موجودہ حالات کی ذمہ داری اس پر عائد ہوتی ہے اگر وہ یہ اعتراف کرلے تو معاملات کو بہتر طریقے سے حل کیاجاسکتا ہے ۔ اعتزاز احسن کے بقول پاکستان میں پولیس کی عدم کارکردگی کی بڑی وجوہات برطانوی سامراج میں بیورو کریسی کے ثمرات اور روس کو شکست دینے کے لیے کچھ عناصر کو امریکی تربیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے اس بات کے حامی تھے کہ خط لکھنے میں کوئی قباحت نہیں خط لکھنے کا معاملہ بہت آگے بڑھ چکا ہے ملک میں نئے انتخابات کاابھی کوئی امکان نہیں تیسرے وزیراعظم کے جانے کے بعد انتخابات ہوسکیں گے

یہ بھی پڑھیں  ’’یوم تکبیر‘‘کا خالق مجتبیٰ رفیق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker