پاکستانتازہ ترین

بھارت :اجمل قصاب کو آج صبح پھانسی دے دی گئی

نئی دہلی(ڈیسک رپورٹر) ممبئی حملوں کے الزام میں گرفتار اجمل قصاب کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ اجمل قصاب کو چھبیس نومبر دو ہزار آٹھ کو ممبئی حملوں کے فوری بعد گرفتار کیا گیا تھا۔ اجمل قصاب نے پھانسی کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی جسے بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے مسترد کیا اور اسے گزشتہ شام پُونے جیل منتقل کیا گیا۔۔ اجمل قصاب کو پاکستانی وقت کے صبح سات بجے رازداری سے تختہ دار پر لٹکادیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، اجمل قصاب نے دس ساتھیوں کے ساتھ ممبئی کے ریلوے اسٹیشن، تاج ہوٹل، اوبرائے ہوٹل، پر ایک ساتھ حملہ کیا تھا۔ جس کے بعد مقابلے میں تمام لوگ مارے گئے لیکن اجمل قصاب کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔ اجمل قصاب نے ہائی کورٹ ، اور سپریم کورٹ کے بعد بھارتی صدر سے معافی کی اپیل کی تھی۔ رواں برس چھبیس نومبر کو ممبئی حملوں کو چار سال مکمل ہوجائیں گے۔ جن سے ٹھیک پانچ روز پہلے اجمل قصاب کو پھانسی دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  صوبائی وزیر یوسف ایوب کی ڈگری مبینہ طورپر جعلی، نااہلی کے لئے شکنجہ تیار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker