پاکستانتازہ ترین

اکبر بگٹی کیس:پرویزمشرف اورشوکت عزیزطلب

سبی(نامہ نگار) سابق صدر پرویزمشرف اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز کو اکبر بگٹی کیس میں سبی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے طلب کرلیا۔سبی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کے دوران سابق صدر پرویزمشرف،سابق وزیر اعظم شوکت عزیزسمیت وزیراعلی بلوچستان جام یوسف سابق گورنر اویس احمد غنی اور سابق وفاقی وزیرداخلہ آفتاب شیرپاؤٴکوعدالت میں طلب کرلیا۔خصوصی عدالت نے تفتیشی حکام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سابق گورنر اویس احمد غنی،سابق وفاقی وزیر آفتاب احمد شیر پاؤ کے ضمانتی مچلکے منسوخ کردئیے ، عدالت نے مقدمے کی سماعت پندرہ اگست تک ملتوی کردی ،گزشتہ سماعت میں عدالت نے اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزدملزمان کےخلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker