تازہ ترینکالممحمد مظہر رشید

آخر کب تک؟

MUHAMMAD MAZHAR RASHEEDماہ و سال کا تبادلہ کیا ہوا کہ ضلع اوکاڑا کے اہم عہدوں پر فائز افسران کا بھی تبادلہ ہوگیا جانے والے افسران اپنے چند اچھے اقدامات کی وجہ سے اوکاڑا کی عوام کو ہمیشہ یاد رہیں گے اوکاڑا سے ٹرانسفر ہوکر جانے والے افسران میں DCOکیپٹن (ر)سیف انجم،DPOڈاکٹر عثمان گوندل،ACآصف رؤف شامل ہیں ان عہدوں پر نئے آنے والے افسران میں DCOسید گلزار حسین شاہ،DPOحیدر اشرف،ACرعنا حمید ہیں مجھ ناچیز کو بطور سماجی ورکر وصحافی ان افسران کے خیالات اور اقدامات کے بارے میں مختلف مواقعوں پر سننے اور دیکھنے کا موقع ملاDPOحیدر اشرف نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس اور عوام کے درمیان حائل وسیع خلیج کو کم کرنے اور عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھانے کے لیے اہم اقدامات کروں گا کرپٹ اور فرائض سے کوتاہی برتنے والے افسران کو لائن حاضر کر کے دیانت دار اور فرض شناس پولیس افسران کو تھانوں کا انچارج بنایا جائے گا ضلع میں ہونے والی ڈکیتیوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث افراد کی سرکوبی کرکے انکو کیفرکردار تک پہنچاؤں گا۔میرے دروازے مظلوم اور بے آسرا لوگوں کی دادرسی کے لیے ہروقت کھلے ہیں کوئی ملزم چاہے کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہو قانون کی نظر میں اس سے رعائیت نہیں برتی جائے گیDCOاوکاڑا سید گلزار حسین شاہ نے چارج سنبھالتے ہی مختلف محکموں/ کمیٹیوں کے افسران اور نمائندگان سے میٹنگ کا سلسلہ شروع کیا DCOنے شہر اور خاص طور پر گاؤں میں صحت و صفائی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کا بھرپور اظہار کیا بازاروں میں خریداروں کی سہولت کے لیے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور گاڑیوں/رکشوں وغیرہ کے بازاروں میں داخلے پر پابندی جیسے اقدامات کرنے کا عزم کیا عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر مختلف مکاتب فکر مذہبی رہنماؤں سے میٹنگ میں ضلع بھر میں امن و امان کی بہتر صورتحال برقرار رکھنے پر زور دیا علما اکرام اور تاجر برادری نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جس کی وجہ سے ماہ ربیع الاول میں ضلع بھر کی امن و امان کی صورتحال بہتر رہی این جی اوز کے نمائندگان اور صحت و صفائی سے متعلقہ افسران سے گفتگو میں انھوں نے شہر خاص طور گاؤں میں صفائی پر تبادلہ خیال کیا اور ناجائز تجاوزات کے لیے اہم اقدامات اٹھانے کے لیے افسران کو ذمہ داریاں سونپی گئیں سید گلزار حسین شاہ DCOنے اس سلسلے میں ایک صاف ستھرے گاؤں غلام ٹھٹھہ کا وزٹ بھی کیا جوکہ بہت اچھا عملی اقدام تھا ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جب آپ سے سوال کیا گیا کہ شہر میں صفائی کی صورتحال بھی اچھی نہیں ہے تو آپ نے زوردے کے کہا کہ TMAکو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی ہے کہ وہ شہر میں صفائی کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کرے سڑکوں پر باندھی گئی بھینسوں کے مالکان کو اس بات کا پابند کرے کہ کہ وہ سڑک کے کنارے گندگی نہ پھیلائیں اور اپنے جانوروں کو گھروں کے اندر محدود کریں لیکن آج جب ان اجلاسوں کو ہوئے چند ہفتے گزرے ہیں تو افسوس ہوتا ہے کہ شہر میں صفائی کی صورتحال جوں کی توں ہے اگر DCOصفائی پر اتنا زور نہ بھی دیتے تو TMAکا تو فرض اولین ہونا چاہیے تھا کہ شہر کی صفائی پر توجہ دے آج بھی چند سڑکوں ،گلیوں کے اطراف میں گندگی کے ڈھیر اور بھینسوں کو باندھنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں ضلع کچہری،نہر کے اطراف سڑک پر صفائی کی ناقص صورتحال اور بعض مقامات پر گندگی کے ڈھیر DCO صاحب کی صفائی مہم کا مذاق اُڑاتے نظر آتے ہیں مبینہ طور پر پارکوں میں شادی کی تقریبات /آتش بازی اسلحہ کی نمائش بھی جاری ہے ان پرسخت پابندی کی باز گشت بھی ایک اجلاس میں سنی گئی تھی علامہ اقبال روڈ کے اطراف بعض جگہوں پر بھینسوں کو باندھنے کا سلسلہ جاری ہے شہر کے بازاروں میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے خریداری کو آنے والے افراد خاص طور پر خواتین حق بازار،ریل بازار،اور اس سے ملحقہ بازاروں سے گزرنے میں شدید مشکلات کا شکار ہوتی ہیں جہاں ریڑھی والوں نے سڑک کے درمیان ریڑھیاں کھڑی کرکے خریداروں کی مشکلات میں اضافہ کیا ہوا ہے نئی تعینات ہونے والی ACاوکاڑا مس رعنا حمید نے بھی مختلف اجلاسوں میں تحصیل کی سطح پر انتظامی اقدامات کے ذریعے بہتری لانے کا عزم کیا ہے آپ نے منشیات فروشوں ،ذخیرہ اندوزوں،ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی کرنے کا یقین دلایا ہے ان سب افسران کی ضلع اوکاڑااور شہر کوخوبصورت بنانے اور عملی اقدامات کرنے کے عزم کی حوصلہ افزائی کی جانی ضروری ہے لیکن شہر میں صفائی کی ناقص صورتحال اورناجائز تجاوزات آخر کب تک؟ *

یہ بھی پڑھیں  ربیع الاول کا چاند نظر آگیا، عید میلادالنبیؐ 24 دسمبر کو ہوگی

note

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. pehli bat tu ye k farz shnas police tub he ho g jub bhartia marit pe hon g

    dosri bat ye k sfai ki farz TMA ka h tu wo jitni b sfai kr len tub tak kuch nhe ho sakta jub tak awam sath na de g log kachra sare aam phank dete h is pe pabundi honi chaye.jgah jgah dust bin hone chaye ta k lod gund on mai phank ske or on dust bins ki rozana sfai TMA ki zumadari h.sub mil kr kre tu okara b global bun sakta h.

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker