تازہ ترینکھیل

سابق فاسٹ باولرمحمد اکرم قومی ٹیم کے بولنگ کوچ مقرر

لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر محمد اکرم کو قومی ٹیم کے بولنگ کوچ کی حیثیت سے منتخب کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کےسربراہ کوچ کمیٹی انتخاب عالم کے مطابق محمد اکرم کو ایک سال کےلئے بحیثیت  بالنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد اکرم کو پاکستانی ڈومیسٹک کرکٹ کا وسیع تجربہ ہے اور ملکی کرکٹ و بولرز کو بخوبی سمجھتے ہیں۔ پی سی بی کے مطابق بولنگ کوچ نہ صرف قومی ٹیم میں شامل بولرز کو تربیت دیں گے بلکہ توقع ہے کہ وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بھی نوجوان بولرز کے ساتھ کام کریں گے، تاکہ مستقبل میں بولنگ کے میدان میں نئی نسل کو سامنا لایا جاسکے۔ یادرہےکہ قبل ازیں شعیب اختر نے بولنگ کوچ کے عہدے کے لئے پیشکش کی تھی تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ سابق بولر پروفیشنل کوچ کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker