پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:ایسٹرکاتہوارمعتبرفتح کادن ہے،اقلیتی ونگ کےصدراکرم مسیح

اسلام آباد﴿پ ر﴾: وفاقی وزیر مملکت برائے قومی ہم آہنگی اور پاکستان مسلم لیگ اقلیتی ونگ کے صدر اکرم مسیح گِل نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار معتبر فتح کا دن ہے ، یسو، مسیح نے ایسٹر کے روز مردوں میں سے زندہ ہو کر معتبر فتح حاصل کی ۔ وہ دنیا کے گناہوں کی خاطر صلیب اور مصلوب ہوئے ،انہوںنے ہماری خاطر دکھ اور اذیتیں برداشت کیں۔اکرم مسیح گِل نے کہا کہ یسو اور مسیح نے امن،صبر اور برداشت کا درس دیا۔ آج دنیا کو یسو اور مسیح کی تعلیمات پر عمل کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا نے امن کا راستہ چھوڑ کر تشدد کا راستہ اختیار کر لیا ہے جس سے پوری انسانیت کی سلامتی کو خطرہ ہے ۔مزید برآں اکرم مسیح گِل نے مسیحی عوام کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسٹر کی خصوصی دعائوں میں پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے دعا کریں ۔

یہ بھی پڑھیں  ہنگامہ آرائی کیس: لیگی ایم پی اے خواجہ عمران نذیر کی ضمانت منظور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker