تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی چارسیٹیں بڑھ جانے پراکرم مسیح گل کومبارکباد

اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب کے چیئرمین کی وفاقی وزیر قومی ہم آہنگی و اقلیتی امور اکرم گل سے ملاقات، پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی چار سیٹیں بڑھ جانے پر اکرم مسیح گل کو مبارکباد اور ملک میں تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو فری سوئی گیس کی فراہمی کے ساتھ ساتھ صوبہ میں امن کمیٹی کی نمبرپلیٹ اور نیلی بتی کے غلط استعمال کے روک تھام کے بارے میں حکمت عملی،پاکستان ملک میں رہنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کا دیس ہے اور تمام مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضا پیدا کرکے ملک میں امن وامان کی صورتحال بہتر کرسکتے ہیں ،اکرم گل،تفصیلات کے مطابق قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب آہنگی پنجاب کے چیئرمین علامہ اللہ یار گڈگور،کوآرڈینٹر پنجاب ملک حق نواز سنگلہ ،قاری زاہد سلیم ،رانا خالد محمود اورمرزا شاہد بیگ نے وفاقی وزیر قومی ہم آہنگی واقلیتی امور اکرم مسیح گل سے ملاقات کی اور وفد نے وفاقی وزیر کو قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی چار سیٹیں کروانے کا بل پاس کروانے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر وفد نے ملک میں بسنے والے تمام مذاہب کی عبادت گاہوں کو فری سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا اور صوبہ میں نیلی بتی اور قومی امن کمیٹی کی نیم پلیٹ کے غلط استعمال اور اس کی روک تھام بارے حکمت عملی وضع کی گئی،اس موقع پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے پنجاب چیئرمین و مسلم لیگ ق علماء مشائخ ونگ پنجاب کے صد علامہ اللہ یار گڈگور نے کہا کہ ہم امن کمیٹی کا نام غلط طور پر استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اوراس سلسلہ میں تمام ڈی پی اوز کو سمری بجھوائی جارہی ہے کہ اپنے اپنے اضلاع میں برائے نام امن کمیٹی کے عہدیداران کی نیلی بتی اور نمبر پلیٹ فوری طور پر اتروا کرس ان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کریں،تاکہ نام نہاد لوگوں کا قلع وقمع ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں  ‎ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker