تازہ ترینعلاقائی

مسیحی برادری قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت کرتی ہے‘ اکرم مسیح گل

لاہور﴿نمائندہ خصوصی﴾وزیر مملکت برائے قومی ہم آہنگی اکرم مسیح گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسیحی برادری امریکی پادری ٹیری جونز کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی کی بھرپور مذمت کرتی ہے ایسے عناصر مذاہب کے مابین لڑائی کروانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری تمام انبیائ اور تمام کتابوں کی عزت کرتی ہے‘ موجودہ حالات میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے‘ وہ گزشتہ روز لاہور میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین میں سلائی مشینوں کی تقسیم کے موقعہ پر خطاب کر رہے تھے‘ انہوں نے کہا کہ ہم ہر اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں جو مذاہب کے مابین لڑائی اور تصادم کا باعث بنے‘ وزیر مملکت نے اس موقعہ پر مستحق خواتین میں دو سو سلائی مشینیں تقسیم کیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف بھرپور توجہ دے رہی ہے‘ ملازمتوں میں اقلیتی خواتین کے لیے پانچ فیصد خصوصی کوٹہ جبکہ تمام خواتین کے لیے ملازمتوں میں دس فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے انہوں نے کہاکہ پڑھی لکھی خواتین آگے آئیں اور ملک و قوم کی خدمت کریں‘ انہوں نے کہاکہ ہم اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں‘ اسی مقصد کے تحت قومیائے گئے 47 مشنری ادارے ان کے مالکان کو دیے گئے‘ انہوں نے کہاکہ وزارت قومی ہم آہنگی مذاہب کے مابین امن، محبت اور برداشت کے لیے کام کر رہی ہے۔ کیونکہ جب تک مذاہب کے مابین برداشت پید ا نہیں ہو گی د نیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا‘انہوں نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ایک نیوز چینل چلانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ امن اور محبت اور برداشت کے پیغام کو عام کیا جا سکے‘ تقریب میں خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیں  پا کپتن:جھجھرانوالا کی آبادی فلٹریشن پلانٹ ہونے کے باوجود صاف پانی پینے سے محروم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker