ممبئی(نمائندہ شوبز) بالی وڈ خطروں کے کھلاڑی ، اکشے کمار کو اپنی نئی فلم میں نظر آنا ہے ، آرمی آفیسر۔اس کے لیے ان کو ٹارگٹ ملاہے 7 کلووزن کم کرنے کا۔ ایکشن ہیرو ، اکشے کمار نے نئی فلم سائن کی ہے ، جو تامل فلم کا ری مک ہے ، فلم میں اکشے آرمی آفیسر بنے ہیں ، اپنی حالیہ عمر سے 12 سال چھوٹا نظر آنے کے لیے انہیں 7 کلووزن کم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈائریکٹرکہتے ہیں کہ مارشل آرٹس کے ماہر اکشے فٹ ہیں ، لیکن رول میں بہترین نظر آنے کے لیے وزن گھٹانا ہوگا، فلم میں اکشے کی ہیروئن پرینیتی چوپڑا ہیں، جنھوں نے فلم عشق زادے سے شہرت حاصل کی۔