تازہ ترینفن فنکار

بالی ووڈ: اکشے کمار نے 400 کروڑ کما کر نیا ریکارڈ بنالیا

akshyممبئی (نمائندہ شوبز)  بالی ووڈ پر بھلے سلو بھائی کا راج ہو لیکن سب سے زیادہ پیسے کما کر کروڑ پتی بننے والے بالی ووڈ اداکار بن گئے ہیں اکشے کمار۔ جنہوں نے 400 کروڑ روپے کما کر نیا ریکارڈ بنالیا ہے۔ بالی ووڈ میں اس سال دبنگ بوائے سلمان خان کا خوب چرچا رہا مگر فلمسازوں کیلئے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑی اکشے کمار ہی ثابت ہوئے۔ اکشے کمار نے 2012ء کے دوران 4 فلموں سے 400 کروڑروپے سے زیادہ کمائے۔ اس دوران اکشے کمار کی 3 فلمیں ہاوٴس فل ٹو، راوٴڈی راٹھور اور کھلاڑی سپرہٹ ثابت ہوئیں۔ اکشے کمار کے بعد دوسرے نمبر پر دبنگ خان یعنی سلمان خان رہے جن کی فلم ایک تھا ٹائیگر نے 200 روپے ڈالر کما کر یش راج بینرز کو مالامال کردیا۔ سلو بھائی کی آنے والی فلم دبنگ ٹو کو بھی ریلیز سے پہلے ہی سال کی بہترین فلم قرار دیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خاں کا سہولت بازاررینالہ خورد کا دورہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker