تازہ ترینکھیل

کرکٹ بحالی کےلیےکلبوںاور کاونٹیز کو دعوت دوں گا،علیم ڈار

لاہور(نامہ نگار) آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل دنیا کے بہترین کرکٹ امپائر علیم ڈار کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی بحالی کیلئے وہ جلد لاہور میں مختلف ممالک کی کاوٴنٹیز اور کلبوں کو میچز کھیلنے کیلئے مدعو کریں گے۔ جوہر ٹاوٴن لاہور کے محمد علی جوہر اسپورٹس کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو میں علیم ڈار کا کہنا تھا کہ وہ اس کرکٹ گراوٴنڈ کو عالمی معیار کی تربیت گاہ بنا ئیں گے اور اس سے مقامی افراد اور پورے شہر کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ علیم ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کو واپس آنا چاہئے اس کیلئے وہ خود بھی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جوہر کرکٹ کمپلیکس میں امپائرنگ کورس کے ساتھ ساتھ خصوصی بچوں کیلئے بھی کام کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:ایک عورت سمیت3افرادنے کسی کا پلاٹ دکھا کر 13لاکھ کی رقم ہتھیالی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker