پاکستانتازہ ترین

امن وامان کی ذمہ داری حکومت کی ہےعدالت کی نہیں۔ علی کرد

کوئٹہ(بیوروچیف) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور وکلاتحریک کے رہنما علی احمد کرد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر سریاب سے چار لاپتہ افراد کی بازیابی اس کی بڑی کامیابی ہے ،جرم کو ثابت کرنا عدالتوں کا کام ہے کسی اور کا نہیں ہے۔ بلوچستان ہائی کورٹ میں سپریم کورٹ رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ سب کو علم ہے کہ سریاب کے یہ لاپتہ افراد پولیس کے پاس نہیں بلکہ کسی اور کے پاس تھے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے میں صوبائی حکومت مکمل ناکام ہے۔انہوں نے کہا کہ امن و امان قائم رکھنا حکومتوں کا کام ہے عدالتوں کا نہیں لیکن حکومتوں کے ناکام ہونے کی وجہ سے عدالتوں کو کرنا پڑرہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرہماری ماتحت عدالتوں میں لوگوں کو انصاف ملے گا تو کوئی مسئلہ باقی نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker