پاکستانتازہ ترین

علی باقر نجفی لاہور ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات

اسلام آباد﴿بیوروچیف﴾ صدر مملکت آصف علی زرداری نے علی باقر نجفی کو لاہور ہائی کورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ صدارتی ترجمان کے مطابق جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ججز تقرر بارے پارلیمانی کمیٹی کو علی باقر نجفی کی ایڈیشنل جج تعیناتی کی سفارش کی گئی تھی جس نے 20 مارچ کو ہونے والے اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے اس سفارش کو نہ ہی مسترد کیا تھا اور نہ ہی علی باقر نجفی کے بطور ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی ۔ صدارتی ترجمان کے مطابق آئین کے آرٹیکل 175A کی شق 13کے تحت پارلیمانی کمیٹی نے وزیراعظم سے استدعا کی تھی کہ علی باقر نجفی کی تعیناتی کیلئے صدر مملکت کو باضابطہ منظوری کیلئے سمری بھجوائی جائے جس کے تحت وزیراعظم نے یہ سمری صدر زرداری کو ارسال کی جنہوں نے پیر کو علی باقر نجفی کی لاہور ہائی کورٹ میں بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: شہریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنے کیلئے سمبڑیال روڈ کی تعمیر نو کیلئے ٹینڈرز جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker