تازہ ترینعلاقائی

علی موسی گیلانی کی ایفی ڈرین کیس میں ضمانت منظور

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عبادالرحمان لودھی اور افتخار حسین شاہ پر مشتمل ڈبل بینچ نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسی گیلانی کی ایفی ڈرین کوٹہ الاٹ کیس میں تیس جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت کے موقع پر علی موسی گیلانی کے وکلا نے دلائل د یتے ہوئے کہا کہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔ ان پر دائر یہ مقدمہ جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی موسی گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ بھی وعدہ معاف گواہ بننے کے لیے تیار ہیں۔ ان کے خلاف بے بنیاد طور پر ٹرائل کیا جارہا ہے۔ ان کا کیمیکل کوٹہ الاٹ کیس سے کوئی تعلق نہیں۔ اس سے قبل ہائی کورٹ نے عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے حکم جاری کیا ہے کہ علی موسی گیلانی تیس جولائی کو عدالت عالیہ میں پیش ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button