پاکستانتازہ ترین

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی بازیاب

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے کو افغانستان میں کامیاب آپریشن کے بعد اغواکاروں کے قبضے سے بازیاب کرا لیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ علی حیدر گیلانی بازیاب ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ افغانستان کے سفیر نے یوسف رضا گیلانی کو فون کر کے بتایا کہ علی حیدر گیلانی کو افغانستان میں کامیاب آپریشن کے بعد بازیاب کرایا گیا۔ دریں اثنا دفتر خارجہ نے بھی سابق وزیراعظم کے صاحبزادے کی بازیابی کی تصدیق کر دی ہے۔ علی حیدر گیلانی کو 9 مئی 2013 کو ملتان سے اغوا کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!