پاکستانتازہ ترین

علی موسیٰ گیلانی کی گرفتاری کے لئے سرچ وارنٹ بھی جاری

اسلام آباد(بیوروچیف) اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفیڈرین کیمیکل کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ایم این اے علی موسی گیلانی کی گرفتاری کیلئے سرچ وارنٹ بھی جاری کرالئے ہیں ۔ راول پنڈی میں اے این ایف نے انسداد منشیات عدالت سے پہلے علی موسی گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرائے تھے ، اے این ایف ذرائع کے مطابق انکی گرفتاری میں ناکامی کے بعد پھر ایفڈرین کیس کے تفتیشی حکام نے خصوصی عدالت سے رجوع کرکے ، سرچ وارنٹ بھی جار ی کرالئے ہیں، اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ سرچ وارنٹ جاری ہونے کے بعد اب اے این ایف حکام کو کسی بھی چار دیواری میں چھاپہ مارکر علی موسی گیلانی کو گرفتار کرنے کا اختیار مل گیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker