تازہ ترینعلاقائی

حضرت پیرسید جماعت شاہ کا 61واں سالانہ عرس مبارک علی پور سیداں میں ہوگا

نارووال﴿ پریس ریلیز﴾ عالم اسلام کی عظیم روحانی درگاہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف پر بانی پاکستان، وارثِ علوم مجدد الف ثانی حضرت پیر سید جماعت علی شاہ محدث علی پوری رحمۃ اللہ علیہ کا 61واں سالانہ عرس مبارک اور فخر الملت حضرت پیر سید محمد افضل حسین شاہ جماعتی رحمۃ اللہ علیہ کا ختم چہلم شریف آج30اگست 2012ئ صبح 9بجے تا3بجے آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف پر ہو رہا ہے ۔ تمام تقریبات کی نگرانی اولاد حضرت امیر ملت (رح) بالخصوص قمر الملت پیر سید خورشید حسین شاہ جماعتی ، مہر الملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی پیر سید مظفر حسین شاہ جماعتی ، پیر سید ذاکر حسین شاہ جماعتی کریں گے جبکہ ان روحانی تقریبات میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل حاجی محمد فضل کریم ،ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت پاکستان علامہ سید ریاض حسین شاہ ،مفکر اسلام علامہ سید عبد القادر گیلانی لندن ، پیر سید محمد کبیر علی شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ چورہ شریف ، پیر سید بلال حسین چشتی سجادہ نشین اجمیر شریف انڈیا، پیر صمصام علی شاہ بخاری دربار عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف اوکاڑہ ،پیر سلطان فیاض الحسن قادری سروری سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت سلطان باہو جھنگ ،پیر سید محی الدین محبوب سجادہ نشین حویلیاں شریف ، پیر نقیب الرحمن سجادہ نشین عید گاہ شریف راولپنڈی، پیر سید افتخار حسین شاہ اوچ شریف ، پیر مخدوم نفیس الحسن شاہ بخاری اوچ شریف ، پیر غلام رسول اویسی سجادہ نشین دربار اویسیہ علی پور چٹھہ شریف ، پیر سید احمد حسین شاہ ترمذی لندن ، پیر سید مزمل حسین جماعتی لندن ، پیر ایوب جان سرہندی صوبہ سندھ، پیر سید اصغر حسین شاہ جرمنی ،پیر نبی عظیم مانکی شریف سرحد، پیر فقیر محمد باڑو شریف لیہ ،پیر احمد حسین شاہ سواگ شریف ، پیر حسین شاہ آستانہ عالیہ پیر بابا سرحد، پیر غلام علی جیلانی آستانہ عالیہ شاہ جیلانی مکلی شریف ٹھٹھہ سندھ ۔ پیر غلام رضوانی سندھ ،پیر گلشن شاہ بخاری کراچی ، پیر سجاد بادشاہ پشاور ،پیر سید نظام الدین جامی دربار عالیہ گولڑہ شریف ، پیر طاہر حسین زنجانی لاہور ، پیر ذاکر حسین لاہور کے علاوہ متحد مجلس مشائخ اور پاکستان مشائخ کونسل میں شامل سینکڑوں مشائخ عظام خصوصی مہمان ہوں گے ۔ تمام سنی تنظیمات کے قائدین خطابات کریں گے جبکہ سینکڑو ں درگاہوں کے سجادگان کی موجودگی میں آستانہ عالیہ حضرت امیر ملت علی پور سیداں شریف کے نئے سجادہ نشین کا اعلان کر کے دستار بندی کی جائے گی ۔ عرس مبارک و ختم چہلم کے تمام تر انتظامات مکمل ہو گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات بھی کئے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے فاسٹ بالر محمد سمیع ریڈار کو تحقیقات کے لیے بلالیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker