تازہ ترینعلاقائی

دوسری پوزیشن حاصل کرنے والا، خادم اعلی پنجاب کے تعاون کامنتظر

ali rahmat ullah picڈسکہ(نامہ نگار )گوجرانوالہ بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کر نے والا محنت کش کا بیٹا علی رحمت اللہ اعلی تعلیم حاصل کر نے کے لئے خادم اعلی پنجاب کے تعاون کا منتظر تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ بورڈ 2013 ؁ء کے امتحان میں گورنمنٹ ہائی سکول ڈسکہ کے طالبعلم علی رحمت اللہ نے آرٹس میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے نہ صرف والدین بلکہ ادارے اور شہر کا نام بھی روشن کیا انہوں نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ اس کا تعلق ایک محنت کش خاندان سے ہے اس کا والداور بڑا بھائی حمزہ گھر چلانے کے لئے محنت مزدوری کر تے ہیں اسے بھی والد نے پڑھائی سے اٹھا کر کام پر ڈالنا چاہامگرعلی پڑھنے پر بضد رہا اور آج اسے محنت کا پھل مل گیا ایک سوال کے جواب میں علی نے بتایا کہ آج کی اس کی کامیابی میں والدیں کی دعاؤں کے ساتھ ساتھ اس کے کلاس انچارج وحید اشرف گھمن کا ہاتھ ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اس کا بھر پور ساتھ دیا علی نے میڈیا کوبتایا غربت کے باعث اس کے والدین اسے مزید تعلیم نہیں دلواسکتے اور مجھے پڑھائی کا بہت شوق ہے میں اعلی تعلیم حاصل کر کے جج بن کر ملک و قوم کا نام روشن کر نا چاہتا ہوں اس نے خادم اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ اسے گورنمنٹ کالج لاہور میں ایڈمیشن دیا جائے اور مالی اخراجات حکومتی سطح پر پورے کیئے جائیں تاکہ وہ اعلی تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں  عاطف اسلم کے نئے گانے’زندگی آرہا ہوں میں‘کی ویڈیوریلیز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker