امتیاز علی شاکرتازہ ترینرپورٹس

علی رضا پرایک خصوصی رپورٹ

تحریر امتیاز علی شاکر

unnamed (1)اللہ کی پاک ذات جہاں اپنی تخلیق میں مصلحتاََکچھ کمی رکھتی ہے وہیں بے شمار صلاحیتیں دے کر دنیا کو حیران ہونے پر بھی مجبور کر دیتی ہے اسی کی جیتی جاگتی مثال علی رضا ہے جوایک طرف تقریباََ تین فٹ قد کے ساتھ مختلف جسمانی معذوریوں کا شکار ہے مگر دوسری طرف خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہے۔
اللہ نے اس کو سحر انگیز آواز سے نوازا ہے ۔۔ علی رضا اپنی گائیکی کے ذریعے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے لگا ہے علی رضا کا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے جہاں اس کے علاوہ اس کا ایک بھائی اور ایک چھوٹی بہن بھی اسی کی طرح معذوری کا شکار ہیں والدہ محنت کرکے بچوں کی پرورش کر رہی ہیں یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ اس کا گھرانہ بہت سی معاشی اور معاشرتی مشکلات میں گھرا ہوا ہے مگر یہ مشکلات انہیں کبھی آنے والے دنوں سے مایوس نہیں کرتی۔یو ں تو علی رضا بہت سے نیشنل فورمز اور شوز میں پرفارم کر چکا ہے حتیٰ کہ پاکستان کے ایک بڑے رئیلٹی شو پاکستان آئڈل ) (Pakistan Idolمیں بھی پرفارم کر چکا ہے اگرچہ اپنی معذوری کے باعث وہ بہت آگے تک نہیں جا سکا مگر اس کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ اس نے پہلے سے زیادہ محنت اور لگن سے اپنے فن کا لوہا منوانے کا تہیہ کر لیا جس میں وہ بہت حد تک کامیاب بھی ہے وہ خصوصی افراد ہی پر مشتمل ایک میوزیکل بینڈ وائس آف سول (VOICE OF SOUL) کا آہم حصہ ہے اور اب تک اپنے بنائے بہت سے گانے گا چکا ہے مگراس وقت فیس بک اور سوشل میڈیا پر اس کا گایا ہوا کور سونگ
ضروری تھا نے دھوم مچا رکھی ہے ہر روز بڑھتے ہوئے لائیکس اس کے فن کو مزید فروغ دینے کا سبب بن رہے ہیں علی رضا کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کی سڑکوں پر پھرتے ہوئے لوگ علی رضا کو آتا جاتا دیکھ کر روک لیتے ہیں اس کی تعریف کرتے ہیں اور اس کے ساتھ تصاویر بنوا کرخوش ہوتے ہیں اور آنے والے دنوں میں اس کے بڑا سٹار بننے کی پیشن گوئی کرتے ہیں، علی رضا اپنی اس کامیابی سے بہت خوش ہے کچھ ہی دنوں میں علی رضا کا ایک نیا گانا جدائی کا ویڈیو منظرِ عام پر آنے والا ہے جس سے نہ صرف خود ان کو بلکہ ان کے مداحوں کو بھی کڑی امید ہے کہ وہ کامیابی کے نئے ریکارڈ بنائے گا۔
اس کے دل میں معصوم سے خواہش ہے کہ وہ اپنے دو اور معذوربہن بھائیوں اور بیمار ماں کا سہارا بن سکے اور اپنے فن کے حوالے سے پاکستان اور بیرون پاکستان اپنا نام بنائے اور لوگ اس کی معذوری کو نہیں اس کے فن اور صلاحیتوں کو دیکھیں علاوہ ازیں وہ خصوصی افراد کے لئے ایک ماڈل بننے کی بھی خواہش رکھتاہے کہ خصوصی افراد اسے دیکھ کر زندہ دلی اور حوصلہ کا سبق سیکھیں اور معذوری کو کبھی اپنی راہ کی رکاوٹ نہ بننے دیں اس کے مسمم ارادوں سے قوی امید کی جا سکتی ہے کہ وہ ضرور اپنی منز ل پا لے گا اور پاکستان کے خصوصی افراد کا فخر اور پاکستان کا وقار بن کر ابھرے گا

یہ بھی پڑھیں  آئندہ بجٹ میں سیمنٹ پرعائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کم کرنےپرغور

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker