تازہ ترینفن فنکار

میرے بولڈ مناظر پر والد کو اعتراض نہیں ہے: عالیہ بھٹ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف فلم ساز مہیش بھٹ کی بیٹی اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ ان کے والد کو پردہ سکرین پر ان کے بوس و کنار کے مناظر پر ذرا بھی اعتراض نہیں ہوگا۔ نئی آنے والی فلم ”ٹو سٹیٹس“ میں عالیہ بھٹ اور ارجن کپور کے درمیان کچھ بوس و کنار کے مناظر ہیں۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کے والد مہیش بھٹ کو یہ ناپسند نہیں ہو گا تو عالیہ نے کہا کہ کیا آپ نے میرے والد کی فلمیں نہیں دیکھیں؟ وہ بھی تو بولڈ ہوتی ہیں۔ پردہ سکرین پر میں مہیش بھٹ کی بیٹی نہیں بلکہ ایک فنکارہ ہوں، میرے خیال میں انہیں کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ فلم کی ایک پروموشنل تقریب میں عالیہ اور ارجن دونوں ہی رومانی اور مستی بھرے موڈ میں نظر آئے۔ جب دونوں سے پوچھا گیا کہ کیا دونوں کی یہ کیمسٹری (ہم آہنگی) حقیقی زندگی میں بھی ہے یا یہ صرف پروموشن کے ہتھکنڈے ہیں؟ اس پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ارجن کپور نے کہا کہ ہم اداکار ہیں لیکن ساتھ ہی انسان بھی ہیں، کوئی مشین نہیں ہیں کہ ہم احساس و جذبات سے عاری ہوں۔ ہم کسی سوئچ آف سوئچ آن موڈ میں کام نہیں کرتے۔ عالیہ اور میں بہت اچھے دوست ہیں۔ ہم نے سیٹ پر بہت مزے سے کام کیا اور ہماری وہی دوستی یہاں بھی نظر آرہی ہے۔ فلم ”ٹوسٹیٹس“ میں عالیہ نے ایک جنوبی بھارتی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جبکہ دوسری طرف ارجن کپور نے ایک پنجابی لڑکے کا کردار نبھایا ہے۔ فلم کی شوٹنگ کے دوران اور پروموشن کے دوران کئی بار میڈیا میں ارجن اور عالیہ کی مبینہ قربتوں کی خبریں سرخیاں بنتی رہی ہیں۔ جب مبینہ قربتوں کے متعلق سوالات کئے گئے تو ارجن کئی بار میڈیا پر ناراض ہوئے اور کہنے لگے آپ لوگوں کا بس چلے تو کل ہماری منگنی کروادیں اور پرسوں شادی،فلم 18اپریل کو ریلیز ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button