تازہ ترینعلاقائی

جرائم کی بیخ کنی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے . ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل شہزاد

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل شہزاد نے کہا ہے کہ جرائم کی بیخ کنی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے سنگین وارداتوں کو ٹریس کرنے کے لیے سی آئی اے سٹاف کو وسائل مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ازسر نوجدید تربیت بھی کی جائے گی ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی اوفیصل شہزادنے ان خیالات کا ا ظہار سی آئی اے سٹاف کے عملہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ دور حاضر میں جرائم پیشہ عناصر بھی جدید سائنسی ٹول استعمال کرکے مذموم سرگرمیوں میں ملوث ہوتے ہیں جن کی سرکوبی کے لیے ضروری ہے کہ سی آئی اے سٹاف بھی سائنسی بنیادوں پر ان کا تعاقب کرے تاکہ معاشرہ سے ان کا قلع قمع ہو سکے سی آئی اے سٹاف پولیس کی آنکھ اور کان ہیں اپنے فرائض کے پیش نظر ٹھوس شواہد اور معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں٭

یہ بھی پڑھیں  لاہور:ملک تباہی کی طرف جارہا ہےحکمران ہوش کےناخن لیں:رائوناصرعلی خان

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker