تازہ ترینعلاقائی

گلگت بلتستان کے الیکشن میں غلام سرورخان اور جہانگیرترین ہمارے پاس انتخابی اتحادکے لئے آئے تھے:علامہ عارف واحدی

ٹیکسلا(ڈاکٹر سید صابر علی /نامہ نگار)اسلامی تحریک اورشیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ عارف واحدی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما غلام سرورخان اور جہانگیرترین ہمارے پاس انتخابی اتحادکے لئے آئے تھے لیکن ہم کسی نقطہ پراتحادنہ کر سکے جس کے بعدپی ٹی آئی کے رہنماغلام سرورخان نے ٹی وی ٹاک شومیں بیٹھ کراسلامی تحریک کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے توہین آمیزالفاظ استعمال کئے جس کی ہم پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہیں،بھارتی بزدل ہیں ہم انکی گیدڑ بھبکیوں سے خائف ہونے والے نہیں ہیں ہماری سیکورٹی فورسزبھارتی اشتعال انگیزیوں کامنہ توڑجواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے گذشتہ روز ٹیکسلامیں سیدشبیرحسین شاہ کی اقامت گاہ پرصحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔علامہ عارف واحدی نے کہاکہ پاک آرمی نے جس اندازسے آپریشن ضرب عضب شروع کیااس کے بعددہشت گردی کی وارداتوں میں کافی حدتک کمی آئی ہے اورآپریشن ضرب عضب کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کوہم سلام پیش کرتے ہیں اورہم چاہتے ہیں کہ کراچی میں بھی بلاامتیاز آپریشن ہوناچاہئے تاکہ کراچی میں بھی امن کی بحالی ممکن ہوسکے کیونکہ پاکستان میں ترقی اسوقت ہو گی جب دہشت گردی کاقلع قمع ہوگا۔زیارات کے لئے ایران،عراق اورشام جانے والے پاکستانی زائرین کوکوئٹہ میں درپیش مشکلات سے متعلق انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اس مسئلہ کوفی الفورحل کرے اورزائرین کودس دس دن کوئٹہ میں خوارہونے سے بچایاجائے اورزائرین کوسیکورٹی فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں  بورے والا:پولیس کی جیب تراشوں کیخلاف کارروائی ،6 گرفتار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker