تازہ ترینعلاقائی

لاہور میں مزار اقبال پراعزازی گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

لاہور(نامہ نگار) مفکرپاکستان علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر سٹیشن کمانڈر نیوی لاہور اکبر نقی نے گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا آغاز کیا، پاک بحریہ کے دستے نے پاک رینجرز کی جگہ اعزازی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ اکبر نقی نے دونوں دستوں کا معائنہ کیا۔ پاک رینجرز کا دستہ روایتی انداز میں مزار سے رخصت ہوا۔ جبکہ بحریہ کے دستے نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ مرکزی تقریب میں وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف اور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹرمجاہد کامران نے بھی مزار پر فاتحہ خوانی کی اور اپنے تاثرات قلمبند کئے۔ گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ بھی اب سے کچھ دیر بعد مزار اقبال پر حاضری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  احساس کا قحط

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker