پاکستانتازہ ترین

علامہ اقبالؒ کی 82 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

لاہور(پاک نیوز)شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کی 82 ویں برسی آج ملک بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کرنے کے بعد مشن ہائی سکول سے میٹرک کیا اور مرے کالج سیالکوٹ سے ایف اے کا امتحان پاس کیا۔علامہ اقبال نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ایم اے کیا، ایم اے کرنے کے بعد آپ اعلیٰ تعلیم کے لیے انگلستان گئے اور قانون کی ڈگری حاصل کی، بعد ازاں آپ جرمنی چلے گئے جہاں سے آپ نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ میر حسن اور پروفیسر آرنلڈ جیسے اساتذہ نے آپ کی روحانی اور فلسفیانہ تربیت کی۔علامہ ڈاکٹر محمد اقبال نے شاعری کے ساتھ وکالت کی اور ملک کی سیاسی تحریکوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 1922 میں حکومت برطانیہ نے آپ کو سر کا خطاب دیا۔آپ آزادی وطن کے علمبردار تھے اور سیاسی تحریکوں میں حصہ لیتے تھے، انہوں نے اپنی شاعری سے برصغیر کی مسلم قوم میں بیداری کی نئی روح پھونک دی۔ 1930 میں علیحدہ وطن کا خواب دیکھا۔قیام پاکستان سے قبل علامہ محمد اقبال کا 21 اپریل 1938 کو انتقال ہو گیا تھا۔ آپ کو لاہور میں سپرد خاک کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  زرداری کی نواز شریف کو انتخابات جیتنے پر مبارکباد

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker