پاکستانتازہ ترین

مفکرپاکستان علامہ اقبال کا74واں یوم وفات آج منایا جارہا ہے

اسلام آباد: عظیم فلسفی شاعر اور مفکر پاکستان  ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 74 واں یوم وفات آج پاکستان سے دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ اس موقع پر نظریہ پاکستان فائونڈیشن ، مرکزیہ مجلس اقبال ، تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ اور دیگر اداروں کے زیر اہتمام خصوصی تقریبات، تقریری مقابلوں ، سیمینارز، مذاکروں ، مباحثوں، مشاعروں اور دیگر پروگرامات کا انعقاد کیا جائے گاجن میں عظیم فلسفی شاعرکی تحریک پاکستان اور دو قومی نظریہ سمیت ملک و قوم کے لئے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی جب کہ نوجوان نسل کو مفکر پاکستان کے نظریات وافکار اور ان کی سوچ و فلسفہ سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی دستاویزی فلمیں بھی پیش کی جائیں گی تاکہ مستقبل کے معماروں کو اپنے اسلاف کے کارناموں سے آگاہی حاصل ہو سکے۔
صبح کا آغاز نماز فجر کے وقت وطن عزیز کی سلامتی، عوامی فلاح ، قومی خوشحالی ، پاکستان کی تعمیر و ترقی ، دہشت گردی و بد امنی کے خاتمہ ، اسلام کی سربلندی ، آئین و قانون کی بالا دستی ، فرقہ وارانہ ہم آہنگی ، اتحاد بین المسلمین کے فروغ ، غربت ، بے روز گاری ، مہنگائی، قدرتی آفات سے نجات کی خصوصی دعائوں سے کیا گیا۔
اس موقع پر اقبال اکیڈمی اور آرٹس کونسل کے اشتراک سے ادبی و ثقافتی کانفرنس کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے جس میں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔مذکورہ دن کی مناسبت سے پاکستانی و بھارتی ٹی وی چینلز خصوصی پروگرامات نشر کررہے ہیں جب کہ اخبارات بھی خصوصی ایڈیشنز شائع کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  الطاف حسین سے دشمنی نہیں، تقاریرپرقانونی ریفرنس تیارہورہاہے، چوہدری نثار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker