پاکستانتازہ ترین

پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس آج بلاول ہاؤس لاہور میں ہو گی

لاہور(پاک نیوز) پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس آج بلاول ہاؤس لاہور میں ہوگی، صوبہ کی تمام جماعتیں اے پی سی میں شریک ہوں گی۔پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کی زیرصدارت اے پی سی میں کورونا کی بگڑتی صورتحال اور پنجاب حکومت کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا، این ایف سی ایوارڈ اور اٹھارہویں ترمیم پر حکومتی عزائم بھی زیر بحث آئیں گے۔ ٹڈی دل کا حملہ اور حکومتی اقدامات بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔اے پی سی کے اختتام پر متفقہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، آل پارٹیز کانفرنس میں مسلم لیگ نواز، مسلم لیگ قائداعظم، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، جمعت علمائے اسلام، جمعیت علمائے پاکستان، عوامی ورکرز پارٹی اور برابری پارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے صوبائی سربراہ شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے بغیراجازت ریلی نکالے پرمریم نوازکو طلب کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker