پاکستانتازہ ترین

ن لیگ ملک توڑنےکی سازش کررہی ہے،الطاف حسین

کراچی(نامہ نگار) وفاق اور صوبہ سندھ میں حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کےقائدالطاف حسین نے کہا ہےکہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک توڑنے کی سازش کررہی ہے۔ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیروپر کارکنا ن سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین کاکہنا تھاکہ ن لیگ صرف نام کے سندھی قوم پرستوں کےساتھ ملکر ملک کو نقصان پہنچانےکی کوشش کررہی ہے، ایم کیوایم ن لیگ کا یہ خواب کبھی پورا ہونے نہیں دےگی۔
ان کاکہنا تھاکہ نواز شریف نےجنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالاہے،انہوں نےکہاکہ میں اپنی آخری سانس تک جنوبی پنجاب اور ہزارہ ڈویژن کی عوام کےحقوق کےلئےآواز اٹھاتا رہوںگا۔
بلدیاتی نظام سےمتعلق بات کرتےہوئے ان کہنا تھاکہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی لوکل باڈی سسٹم کیخلاف ملکرسازشوں کا مقابلہ کر ے گی۔ بلدیاتی نظام جمہوری نظام کی بنیاد ہےجو لوگ اس نظام کی مخالف کررہےہیں وہ جمہوریت کےدشمن ہیں۔ انہوں نےکہاکہ خیبرپختونخوا کے نام نہاد رہنماؤں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ سندھ کی فکرچھوڑیں ا ور خیبرپختونخوا کی فکرکریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button