پاکستانتازہ ترین

کسی ایجنسی سے کبھی ایک پیسہ نہیں لیا، الطاف حسین

لندن(ڈیسک رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کسی ایجنسی سے کبھی ایک پیسہ نہیں لیا، رقم کی پیشکش ہوئی لیکن ٹھکرا دی  ۔۔ ہمیشہ حق اور سچ کی بات کی، جوانی دیکھی لیکن راحت نہیں۔
کراچی اور لاہور میں  بیک وقت علمائے کرام سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ جوانی میں حق پرست تحریک کا آغاز کیا، جوانی کے ایام تو دیکھے مگر راحت نہیں،کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ الطاف حسین ڈر گیا،ہمیشہ حق اور سچ بات کی،حق و سچ کہنے کی پاداش میں الزامات لگائے گئے لیکن الزام لگانے والے کوئی گواہ تو پیش کریں، کسی ایجنسی سے ایک پیسہ نہیں لیا، رقم دینے کی پیشکش ہوئی لیکن ٹھکرا دی ۔۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ساری زندگی رنگ و نسل کی بنیاد پر کسی میں فرق نہیں کیا، تمام انسان برابر اور تمام مذاہب قابل احترام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور ہائیکورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker