پاکستانتازہ ترین

متحدہ کےخلاف آپریشن کا منصوبہ بن رہاہے،الطاف حسین

لاہور(نمائندہ خصوصی) متحدہ قومی ملوومنٹ کےقائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ ان کی جماعت کیخلاف الزامات لگاکر انیس سوبانوے طرز کا آپریشن کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ متحدہ کوقربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ کارکن ذہنی طور پر تیار رہیں۔ ظلم کے آگے پہلے سر جھکایا نہ اب جھکائیں گے۔ایم کیوایم لاہوراور راولپنڈی زونز کے کارکن اورذمہ داروں سے فون پر گفتگومیں الطاف حسین نے کہا بعض ریاستی قوتیں ایک بارپھر مختلف الزامات لگاکر ایم کیوایم کیخلاف انیس سوبانوےکی طرز کا آپریشن کرنےکی منصوبہ بندی کررہی ہیں۔ ان قوتوں کامقصدایم کیوایم کے مشن کوناکام بنانا ہےتاکہ ملک کے فرسودہ نظام کی تبدیلی کی جدوجہد کو کچل دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کوقربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔ جوعناصرمتحدہ کوکچلنے کے منصوبے بنارہے ہیں انہیں سمجھ لینا چاہیے کہ آج یہ جماعت صرف کراچی تک محدود نہیں۔ متحدہ سندھ ،پنجاب،بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسمیت ہرجگہ موجود ہے۔ اب کسی نے ایم کیو ایم پر شب خون ماراتو پنجاب سمیت ملک بھرکے مظلوم عوام سراپا احتجاج ہوں گے۔ متحدہ کوختم کرنے کے منصوبے بنانے والوں کو شکست کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  چھلاوے کے دختران چیچہ وطنی پر چھرے سے حملے !

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker