پاکستانتازہ ترین

رمشا مسیح کیخلاف مقدمہ خارج کرنےپرالطاف حسین کاخیرمقدم

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے رمشا مسیح کے خلاف جھوٹا مقدمہ خارج کرنے کا خیرمقدم کیا ہے اور تمام مظلوم پاکستانیوں کو دل کی گہرائی سے مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ بعض عناصر نے رمشا مسیح پر توہین رسالت کا جھوٹا الزام عائد کیا تھا لیکن آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس جھوٹے مقدمے کو خارج کردیا جواس بات کاثبوت ہے کہ رمشا مسیح پر بدنیتی کی بنیاد پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا۔ انہوں نے جھوٹے مقدمے کے اخراج پررمشا مسیح ،ان کے گھروالوں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججوں اوررمشامسیح کی پیروی کرنے والے وکلاء کو بھی دلی مبارکباد پیش کی ۔ الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کی تمام عدالتوں کو ہرمظلوم کے ساتھ انصاف کرنے کی مزید ہمت وطاقت اور جرات عطا فرمائے ۔ انہوں نے رمشا مسیح کا مقدمہ لڑنے اورمظلوم کا ساتھ دینے پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور رابطہ کمیٹی کے علاوہ دیگر اکابرین اوررہنماوٴں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اورانہیں زبردست مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیں  حکمرانوں نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا: الطاف حسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker