بین الاقوامیتازہ ترین

وزیراعلیٰ سندھ کاایف آئی اے کیخلاف بیان،الطاف حسین کا خیرمقدم

لندن(مانیٹرنگ سیل)ایم کیوایم کےقائد الطاف حسین نےوزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کےایف آئی اے کےاضافی اختیارات سے متعلق بیان کاخیرمقدم کیاہے،اگر وزیراعلیٰ سندھ عدالت گئے تو ایم کیو ایم ان کے ساتھ تعاون کرے گی۔ الطاف حسین نے وزیراعلٰی سندھ کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کے خلاف ناانصافیوں اورمداخلت کوروکنے کیلئےمناسب قانون سازی ہونی چاہیے۔ الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ کویقین دلایاکہ اگروہ ایف آئی اے کو سندھ میں اختیارات دینے کےقانون کے خلاف عدالت میں گئے،تو ایم کیوایم ان کے ساتھ ہرقسم کاتعاون کرے گی۔ الطاف حسین نے کہاکہ سندھ کے ساتھ گزشتہ اڑسٹھ سالوں سے ایک کالونی جیساسلوک کیاجارہاہے۔ انکا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگوں کواب بیدار ہوجانا چاہیے اورسندھ کواس کی مقبوضہ کیفیت سے آزاد کرانے اورایک بااختیارصوبہ کی حیثیت دلانے کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کرنی چاہیے۔ الطاف حسین نے سندھ کے تمام پارلیمنٹیرینز سے کہاکہ وہ اپنے سیاسی ونظریاتی اختلافات کوایک طرف رکھ کر سندھ کے جائزآئینی وقانونی حقوق کے لئے مشترکہ طور پرجدوجہد کریں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker