پاکستانتازہ ترین

کراچی: رینجرزآپریشن کے خلاف دھرنا ہوگا، الطاف حسین

کراچی(مانیٹرنگ سیل) الطاف حسین نے کہا ہے کہ رینجرز آپریشن کے خلاف ایم کیو ایم وزیراعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دے گی، دھرنے کی تاریخ کا اعلان رابطہ کمیٹی کرے گی۔ نائن زیروپر خطاب میں متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا تھا کہ رینجرزنے ایم کیوایم کے سیکٹر انچارجز اوریونٹ انچارجز کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے،اس اعلان پر وزیراعلیٰ یا عدلیہ نے نوٹس نہیں لیا۔  الطاف حسین نے کہاکہ تشدداورماورائے عدالت قتل کے خلاف ایم کیو ایم وزیراعلیٰ ہاوٴس کے سامنے پرامن دھرنادے گی ۔رابطہ کمیٹی جلد دھرنے کی تاریخ کااعلان کرے گی۔ الطاف حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اورسندھ اسمبلی رینجرز کو صوبے سے ہٹانے کے لیئے بل پاس کریں۔ الطاف حسین نے ایف آئی اے کو پولیس کے اختیارات دینے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے کے خصوصی اختیارات کل نواز شریف کے خلاف ہی استعمال ہوں گے جیسے نواز شریف کی بنائی گئی خصوصی عدالتوں نے ان کو سزائیں دیں۔

یہ بھی پڑھیں  ٓاوکاڑہ : ہوٹلوں اور گیسٹ ہاؤسز کو سپلائی کے لیے لایا جانے والامردہ مرغیوں کا گوشت پکڑا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker