بین الاقوامیتازہ ترین

ایم کیو ایم کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی، الطاف حسین

لندن(مانیٹرنگ سیل) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ وفادار ساتھیوں کی موجودگی میں ایم کیو ایم کو ئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔جیلوں سے رہائی پانے والے کارکنوں سے بات کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ قید کی صعوبتیں جھیلنے والے کارکن تحریک کا اثاثہ ہیں ان کے لیے یادگار بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حراست کے دوران تشدد کے ساتھ کارکنوں کی تذلیل بھی کی جاتی ہے اور اس تمام ذہنی وجسمانی تشدد کے باوجود ایم کیو ایم کے کارکنان رہائی کے بعد بھی فعال ہوکرکام کرتے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ایسے وفادار ساتھیوں کی موجودگی میں ایم کیو ایم کو کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی۔ الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی کو ہدایت دی کہ قیدوبند کی صعوبتیں جھیلنے والے کارکنوں کو ان کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرنے کے لیے یادگار قائم کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  عمرا ن خان کی گاڑی پر پتھراﺅاورگندے انڈوں سے یلغار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker