پاکستانتازہ ترین

گلگت:اشتعال انگیز بیانات،الطاف حسین اشتہاری قرار

گلگت(مانیٹرنگ سیل)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت گلگت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دےد یا۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت گلگت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے الطاف حسین کو حکم دیا کہ وہ دس دن کے اندر اندر عدالت میں پیش ہوکر گرفتاری دیں اور مقدمے کی پیروی کریں۔ گرفتاری نہ دینے کی صورت میں یکطرفہ کارروائی کرکے فیصلہ سنایا جائے گا۔ اس سے قبل الطاف حسین کے خلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا تھا۔ الطاف حسین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کرنے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت میں کیسز زیر سماعت ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد کیخلاف گلگت بلتستان کے سات مختلف تھانوں میں نو مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  صوبائی حکومت کی جانب سے شہید سب انسپکٹر مظفر خانوانہ کے بیٹے کو 70 لاکھ روپے کا امدادی چیک ادا کر دیا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker