پاکستانتازہ ترین

کراچی دھماکےکھلی دہشت گردی ہے،الطاف حسین

کراچی(مانیٹرنگ سیل) متحدہ قومی موومنٹ کےقائدالطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن میں دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی دہشت گردی قراردیاہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سخت ترین سیکیورٹی کے باوجود امام بارگاہوں کے نزدیک بم دھماکے لمحہ فکریہ اور شہر کا امن خراب کرنے کی سازش ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت دہشت گرد عناصر شہر میں دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہےہیں۔۔ الطاف حسین نے اورنگی ٹاؤن بم دھماکوں میں جاں بحق و زخمی افراد،سیکیورٹی اہلکاروں اور صحافیوں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور ان کی جلد ومکمل صحتیابی کےلیے دعا کرتے ہوئے حکومت پر زوردیا کہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کےلیے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے جائیں

یہ بھی پڑھیں  رمشا مسیح کیخلاف مقدمہ خارج کرنےپرالطاف حسین کاخیرمقدم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker