پاکستانتازہ ترین

دھرنےکےشرکاء کےلئےفوری طورپردوائیاں، خشک اجناس، دودھ پہنچائیں، الطاف حسین کی اپیل

altafکراچی(نامہ نگار)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اسلام آباد، راولپنڈی اورگردو نواح میں رہائش پذیر افراد سے انسانیت کا نام پر اپیل کی ہے کہ سخت ترین سردی اورکھلے آسمان تلے دھرنے کے شرکاء لاکھوں افراد جن میں بزرگ ،خواتین ،معصوم بچے ،حتی کہ ہزاروں شیر خوار بچے بھی شامل ہیں اور جو دھرنے کی وجہ سے سخت سردی اور موسم کے اثرات کی وجہ سے علیل ہورہے ہیں انہیں فوری طور پر دوائیاں ، خشک اجناس ،د ودھ اور دیگر اشیاء پہنچائیں ۔ الطاف حسین نے مزید اپیل کی کہ کمبل ، چادر ، لحاف نما گرم شالیں دھرنے میں موجود شرکاء تک فوراً پہنچائی جائیں ۔انہوں نے کہاکہ یہ دینی و اخلاقی اور انسانیت کی خدمت ہے جس پر اللہ تعالی آپ اور آپکی آل و اولاد کو ا سکا اجر عطا فرمائیگا۔ الطاف حسین نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وقت کی پروا کئے بغیر جو اشیاء بھی آپ عطیہ کرسکتے ہیں وہ فی الفورکر دیں او رجو چیزیں رہ جائیں وہ بعد میں ضرور پہنچائیں، کیونکہ یہ انسانیت کی اعلیٰ خدمت ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جُھک کر ملنا میری تربیت میں شامل ہے، پرویز رشید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker