پاکستانتازہ ترین

الطاف حسین کی لانڈھی میں بم دھماکےکی شدید مذمت

altaf hussainمتحدہ قومی موومنٹ (مانیٹرینگ سیل)کے قائد الطاف حسین نے لانڈھی میں بم دھماکےکی شدید مذمت کرتے ہوئے ایم کیوایم کے کارکن شمشیرخان اور ان کےبیٹے علیان کی شہادت پرافسوس کااظہار کیاہے۔ ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ لانڈھی میں دہشت گردی کا واقعہ ایم کیوایم کے کارکنان کے خلاف ٹارگٹ کلنگ کا تسلسل ہے ۔ ابھی سانحہ عباس ٹاوٴن کا غم تازہ تھا کہ دہشت گردوں نے کراچی کی ایک اوربستی کو اپنی دہشت گردی اوربربریت کا نشانہ بناڈالا۔الطاف حسین نے بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے ایم کیوایم کے کارکن شمشیر خان اور ان کے صاحبزادے علیان کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button